ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اورنگ آبادمیں نوکری کا جھانسہ دے کرڈی سی پی نے کیا بار بار ریپ ، مقدمہ درج 

اورنگ آبادمیں نوکری کا جھانسہ دے کرڈی سی پی نے کیا بار بار ریپ ، مقدمہ درج 

Thu, 28 Jun 2018 11:10:45    S.O. News Service

اورنگ آباد 28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کانسٹیبل کی 23 سالہ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں پولیس ڈپٹی کمشنر راہل شری رامے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کی اطلاع افسر نے دی ہے ۔ متاثرہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے مطابق، ڈپٹی کمشنر شر ی رامے نے فروری سے لے کر 21 جون کے درمیان بار بار اس کا جنسی حملہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نوکری دلانے کا وعدہ کر کے ایک خاتون کانسٹیبل کی بیٹی سے عصمت دری کے الزام میں شری رامے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے کچھ دن پہلے ان کے خلاف شکایت د رج کی تھی، جس کے بعد وہ چھٹی پر چلے گئے۔ونایک ' ڈھاکنے نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر آج پولیس تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا۔ معاملے کی جانچ شروع کی جا رہی ہے۔ سڈکو پولیس تھانے کے انسپکٹر سریندر ملالے نے کہا کہ شری رامے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (عصمت دری)، 417 (دھوکہ دہی)، 323 (جان بوجھ کر نقصان پہنچانا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ 


Share: